ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رانا ثناء اللہ کا وجود ختم کرنے کا ارادہ نہیں، ایسا کرنا ہوتا تو اپنے دور میں کر لیتے ،اسد عمر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا وجود ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، ایسا کرنا ہوتا تو اپنے دور میں کر لیتے لیکن حکومت بھی کسی اور کا وجود ختم نہیں کر سکتی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمرنے کہا کہ عمران خان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں، وہ ہمیشہ قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقدمات درج کرکے عمران خان کو ہراساں کیا جارہا ہے، دائر مقدمات اور ہراساں کرنے کے خلاف پٹیشن تیار کرلی ہے۔

اسد عمر نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کا وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا وجود ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، ان کا وجود ختم کرنا ہوتا تو اپنے دور میں کرتے، حکومت بھی کسی اور کا وجود ختم نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں مسلم لیگ ن کے کسی ورکر کو گرفتار نہیں کیا گیا، لیگی قیادت پر تمام مقدمات نیب کے تھے، مریم نواز کی پیشی کے وقت بھی پتھرا ئوکیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں