English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران نے تیسری مرتبہ اے ایف سی بیچ سوکرایشین کپ جیت لیا

third time

بنکاک :ایران نے تیسری مرتبہ اے ایف سی بیچ سوکر ایشین کپ جیت لیا .فاتح ٹیم نے فائنل میں تین بار کے سابق چیمپئن جاپان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-6سے شکست دی.

تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں کھیلے گئے اے ایف سی بیچ سوکر ایشین کپ 2023کے فائنل میچ میں ایران اور تین مرتبہ کی چیمپئن جاپان کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں ، جس میں ایران کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی جاپانی ٹیم پر حاوی ہوگئی اور میچ میں جاپان کو بالکل بے بس کر دیا.

ایرانی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-6سکور سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا،اے ایف سی بیچ سوکر ایشین کپ میں اومان کی ٹیم نے تیسری جبکہ یو اے ای کی ٹیم نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے