ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی پارلیمنٹ کے سامنے بھارتی حکومت کیخلاف سکھوں کا مظاہرہ

برسلز:چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے کہاہے کہ بھارت میں نریندرا مودی کی حکومت مظلوم کشمیریوں اور سکھ برادری پر مظالم بند کرے۔

یہ مطالبہ انہوں نے پیر کے روز برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے سامنے بھارتی حکومت کے خلاف سکھ برادری کے احتجاجی مظاہرے کے دوران کیا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں سے بھارتی حکومت نے پنجاب میں سکھوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ اب تک بہت سے سکھوں کو گرفتار کرلیا۔ بھارت کے ظالمانہ رویے کے خلاف دنیا بھر میں مقیم سکھوں نے احتجاجی مظاہرے شروع کردیے ہیں۔

بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں بھی اسی حوالے سے پیر کے روز یورپی پارلیمنٹ کے سامنے جسٹس فار سکھ ریلی کے عنوان سے ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا جس میں یورپ بھر سے سکھوں نے شرکت کی۔کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید کے ہمراہ کونسل کے سینئر عہدیدار اور ورلڈ کشمیر ڈائس پورہ الائنس یورپ کے صدر چوہدری خالد جوشی بھی برسلز کے سکھ مظاہرے میں شریک ہوئے۔

علی رضا سید نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کے علاوہ سکھ برادری سمیت بھارت میں رہنے والی اقلیتوں کے ساتھ بھی ظالمانہ رویہ رکھتا ہے اور آئے دن ایسے اقدامات کرتا رہتا ہے جس سے ان کے بنیادی حقوق پامال ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کے ظالمانہ سلوک کی وجہ سے سکھ برادری خالصتان بنانے کا مطالبہ کررہی ہے اور حالیہ سالوں کے دوران خالصتان تحریک میں شدت آگئی ہے۔ نہ صرف بھارت کے اندر سکھ اس مطالبے کو اجاگر کررہے ہیں بلکہ دنیا بھر کے سکھ عالمی سطح پر اس مطالبے کے حق میں اپنی آواز بلند کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں