ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانیوں کی بڑی تعداد بے روزگاری میں اضافے سے پریشان

کراچی:پاکستانیوں کی بڑی تعداد ملک میں بیروزگاری بڑھنے سے پریشان ہوگئی۔

گیلپ پاکستان نے کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس کا نیا سروے جاری کردیا ہے۔سروے کے مطابق 83 فیصد پاکستانی ملک میں بیروزگاری بڑھنے پر پریشان ہیں۔

اکثر پاکستانیوں نے سروے میں کہا کہ گزشتہ 6 ماہ کے مقابلے میں صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔

سروے میں 10فیصد نے ملک میں بیروزگاری میں کمی آنے کا بتایا، جبکہ 18فیصد پاکستانی اگلے 6 ماہ میں روزگار کی صورتحال میں بہتری کیلیے پرامید نظر آئے۔

سروے میں 60 فیصد نے بیروزگاری میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں