ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب میں گداگری کے حوالے سے سخت انتباہ جاری

ریاض:سعودی عرب میں گداگری کی لعنت کے خلاف اقدامات کو سخت کردیا گیا۔

سعودی پبلک پراسیکیوشن نے اس حوالے سے سخت تنبیہ جاری کردی ہے۔ اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ کسی شخص کا استحصال کرتے ہوئے اسے بھیک مانگنے کے لیے کرایہ پر رکھنا، اسے گداگری سے منسلک کرنا، کسی دوسرے کو منتقل کرنا، یہ بھیک مانگنے والے کو پناہ دیناممنوع ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بیان میں واضح کیا گیا کہ گداگری یا اس سے منسک کوئی بھی طرز عمل ان بڑے جرائم میں شامل ہے جن کے لیے گرفتاری کی ضرورت ہوتی ہے ۔

 پبلک پراسیکیوشن کے مطابق ان کارروائیوں میں ملوث ہونے کی سزا میں 15 سال تک قید اور 10 لاکھ ریال تک کا جرمانہ شامل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں