ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کی سی آف جاپان میں فرضی ہدف کو نشانہ لگانے کی مشق

ماسکو:جدید بمبار طیاروں کی پرواز کے بعد روس نے سی آف جاپان میں فرضی ہدف کو نشانہ لگانے کی مشق میں سپر سانک اینٹی شپ میزائل فائر کیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ تقریبا 100کلو میٹر دور موجود ہدف کو دو موسکیٹ کروز میزائلوں سے براہ راست نشانہ لگایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موسکیٹ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا سپر سونک کروز میزائل ہے، جو 120 کلو میٹر تک کی رینج میں جہاز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایک ہفتے قبل دو روسی اسٹریٹجک بمبار طیاروں نے سی آف جاپان کے اوپر پرواز کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں