چمن: نائب امیرجماعت اسلامی بلوچستان ڈاکٹرعطاء الرحمن نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ بلوچستان کے عوام کا مقدمہ لڑرہے ہیں ،عوام کے جائز قانونی حقوق کے حصول بھتہ خوری ،اداروں کی لوٹ مار کے خلاف تین ماہ سے قید میں ہے۔
ڈاکٹر عطاءالرحمن نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے حقوق کے حصول کیلئے سیاسی جماعتوں ،مقتدرقوتوںکی خاموشی لمحہ فکریہ ہے بلوچستان کے عوام پر مقتدرقوتوں نے ہمیشہ مفادپرست اور مقتدرقوتوں کے اشاروں سے چلنے والوں کو مسلط کیا جس کی وجہ سے عوام کے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہوررہا ہے مقتدرقوتوں کا عوام کیساتھ رویہ ،آمرانہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی گوادر وبلوچستان کے مسائل حل ،حقوق دلائیگی عوام جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ساتھ دیں، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ بہت جلد رہا اور ملک وقوم کے دشمن لٹیر ے ناکام ہوں گے، عوام جماعت اسلامی کی جدوجہد میں ساتھ دیں ۔
رہنما جماعت اسلامی پاکستان نے کہاکہ آج روپیہ کی بے توقیری ،بھاری سودی قرضے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بدترین اضافہ اوربدترین مہنگائی حکمرانوں اسٹبلشمنٹ کی لوٹ مار،شاہ خرچیوں کی وجہ سے ہے ۔مہنگائی کے طوفانوں میں غریب عوام تباہ وبربادہورہے ہیں حکمران آئی ایم ایف کیلئے قوم کا قتل کر رہی ہے۔
انہوں مزیدکہاکہ حکمران اپنی شاہ خرچیاں ،پروٹوکول اور مراعات چھوڑنے کے بجائے مہنگائی میں اضافہ کر رہے ہیں غریب عوام سے جینے کا حق چھیننے والے قوم کے خیر خواہ نہیں لٹیرے حکمرانوں نے ملک وملت اور قومی خزانہ کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے قومی سرمایہ ناکام نااہل حکمرانوں اسٹبلشمنٹ کے کھاتوں میں منتقل ، جائیداددوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

