اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواتین پاکستان کی آبادی کا 51فیصد ہیں، قانون سازی میں خواتین کی شمولیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے، حکومت ہر شعبے میں خواتین کی شمولیت کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن)کی خواتین پارلیمنٹیرینز کے 18رکنی وفد نے بدھ کو وزیر اعظم سے ملاقات کی ،وزیراعظم نے خواتین کے پارلیمنٹ میں فعال کردار کو سراہا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی خواتین پارلیمنٹیرینز کے 18 رکنی وفد کی ملاقات
وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں خواتین پارلیمنٹیرینز کے فعال کردار کو سراہا pic.twitter.com/tfYqsDUANQ
— PMLN (@pmln_org) March 29, 2023
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئین پاکستان تمام اداروں کے درمیان توازن کا ضامن ہے، پارلیمنٹ کو انتظامی امور میں بہتری کیلئے قانون سازی کا اختیار حاصل ہے۔
پنجاب میں اپنی دور حکومت میں خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے بہت سے اقدامات کیے، ان میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے قانون سازی بھی شامل تھی۔

