English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عدالتی اصلاحات بل دیکھ کر فیصلہ کروں گا، سیاستدان کو ووٹ سے ہرایا جائے، صدر

اسلام آباد:  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاست دان کو اگر ہرانا ہے تو ووٹ کے ذریعے ہرایا جائے، بے نظیر کی موت کے بعد پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے کا کریڈٹ آصف زرداری کو دیتا ہوں۔

صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر دنیا میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں، تعجب ہوگا کہ اگر کوئی کہے انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں بڑھی، میں نے تو وزیر اعظم کو خط میں صحیح بات کی کہ انسانی حقوق سے متعلق احتیاط کی جائے، عدالتی اصلاحات بل کی ٹائمنگ بہتر ہو سکتی تھی، ترقی یافتہ جمہوری ملکوں میں اتفاق رائے تلاش کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عدالتی اصلاحات بل ابھی دیکھا نہیں، کہنا قبل ازوقت ہے کہ کیا فیصلہ کروں گا، اس وقت بحران کا سامنا ہے مثبت کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، اداروں پر بھی جب دباؤ پڑتا ہے تو کریکس نظر آنے لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  الیکشن کیلئے کسی نے کہا سکیورٹی نہیں دے سکتے، کسی نے کہا فنڈز نہیں دے سکتے، کسی نے کہا آر او نہیں دے سکتے، جمہوری طاقتیں آپس میں لڑیں تو خطرہ رہتا ہے۔

صدر نے مزید کہا کہ آئین کو مسخ نہ کیا جائے، تمام اداروں میں آجکل پریشانی کے یہ کریکس نظر آ رہے ہیں، آئی ایم ایف سے جو وعدے کیے گئے ضروری ہے قوم کو ساتھ لے کر چلا جائے، میری آڈیو لیک کرنا غیر اخلاقی اور غیر قانونی کام ہے، ریکارڈنگ ڈیوائسز اتنی عام ہو گئی ہیں، آئی بی، پولیس کو احتیاط کرنی چاہیے، پولرائزیشن بڑی خطرناک ہے، عمران خان کہتے ہیں ان پر ریڈ لائن لگا دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا پولرائزیشن کو کم کرنے کیلئے کوشش کی لیکن کم نہیں ہوئی، موجودہ آرمی چیف کی عمران خان سے ملاقات کرانے کی کوئی کوشش نہیں کی، صدر کے طور پر آرمی چیف کو یہ نہیں کہہ سکتا سیاست میں مداخلت کریں، آرمی چیف نےعہدہ سنبھالتے کہا تھا سیاست سے دور رہیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے