English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین کا سی پیک اور اقتصادی ترقی کیلیے پاکستان کیساتھ مل کر کام کرنے کا عزم

بیجنگ:  چین نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کی اعلی معیار کی تعمیر و ترقی اور پائیدار سماجی اقتصادی ترقی کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی دارالحکومت بیجنگ میں معمول کی بریفنگ کے دوران وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے تھر کول پروجیکٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان میں بجلی کے بحران میں کمی واقع ہوگی۔

 چین کے ترجمان نے مزید کہا کہ سی پیک پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے۔ پاکستان کے ساتھ مل کر سی پیک اور اقتصادی ترقی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔ترجمان ماوننگ نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے دونوں ممالک اتحاد و اتفاق سے آگے بڑھ رہے ہیں جس کے مثبت نتائج اقتصادی ترقی اور توانائی کے شعبے میں بہتری صورت میں نظر آئیں گے۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان مائو ننگ نے مزید کہا کہ سی پیک اور تھر کول پروجیکٹ سے ملکی معیشت کو ترقی ملے گی، لوگوں کو روز گار حاصل ہو گا اور خوشحالی آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے