English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آذربائیجان اور اسرائیل میں سفارتی تعلقات بحال

تل ابیب:وسط ایشیائی ریاست آذربائیجان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آذربائیجان نے اسرائیلی شہر تل ابیب میں اپنے پہلے سفارتخانے کا افتتاح کر دیا، سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی ، اس حوالے سے اسرائیلی وزیرخارجہ ایلی کوہن کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں آذربائیجان کے سفارتخانے کا افتتااح باہمی تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید وسعت آئے گی،ایلی کوہن نے مزید کہا کہ آذربائیجان اسرائیل کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے،واضح رہے کہ اسرائیل اور آذربائیجان کے درمیان 30سال سے تعلقات ہیں اور باکو میں 1993سے اسرائیل کا سفارت خانہ موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے