English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت: مندر کے کنویں پر بنا فرش ٹوٹنے سے 35افراد ہلاک

اندور :بھارت میں ایک مندر کے کنویں پر بنا فرش ٹوٹنے سے 35افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں واقع مندر میں مذہبی تہوارکے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، بے تحاشا رش کے باعث مندر کے کنویں پر بنایا گیا فرش وزن برداشت نہ کر سکا اور ٹوٹ گیا،فرش ٹوٹنے سے سیکڑوں لوگ کئی فٹ گہرے کنویں میں جا گرے جن میں سے متعدد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کنویں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، اب تک 14افراد کو کنویں سے نکال لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے