English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی / اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں انسداد منشیات کی کارروائیوں کے دوران ملک سے باہر نشہ آور مواد کی اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا دیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق انسداد منشیات کے سلسلے میں کارروائیاں ملک بھر میں جاری ہیں۔ اس حوالے سے کراچی  کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سعودی عرب جانے والے مسافر سے800 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔منشیات کو کتابوں کے اندر چھپایا گیا تھا۔ اے این ایف حکام نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

دریں اثنا اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 73 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

علاوہ ازیں اسلام آباد 26 نمبر چونگی کے قریب ایک کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین سے 4 کلو 200 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کار سے 2 کلو 400 گرام چرس اور ایک  کلو 200 گرام افیون برآمد کرلی گئی۔ کارروائی میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اے این ایف نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے