English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک کے بالائی علاقوں میں بارشیں جاری، موسم سرد

First rain

اسلام آباد: راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کا سلسلہ جاری ہے،ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو خوشگوار بنا دیا،کل مزید بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم ٹھنڈا ہوگیا ہے۔لاہورکے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔

گلبرگ،ماڈل ٹاون، جوہرٹاون،ڈیفنس،فیروز پور روڈ پر بارش جاری ہے۔اندرون لاہور،کینال روڈ،مغلپورہ،ریلوے اسٹیشن کے اطراف میں بھی بارش جاری ہے۔ملک میں بارشیں جاری، سلسلہ آئندہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکانبارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی ۔محکمہ موسمیات کی اگلے 48گھنٹوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے