English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملکی سیاسی حالات: وزیراعظم کی زیرصدارت اتحادیوں کا اجلاس آج طلب

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی سیاسی حالات کے تناظر میں حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا۔ امکان ہے کہ اہم اجلاس میں اہم سیاسی فیصلے کیے جائیں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج یکم اپریل 2023 بروز ہفتہ دن ایک بجے ہو گا۔ حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت لاہور میں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت اور فیصلے ہوں گے۔ اجلاس میں پنجاب خیبرپختونخواہ میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ سماعت پر بریفنگ دی جائے گی۔حکومتی اتحادی رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے