لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگر عدلیہ کی آزادی اور آئین پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق زمان پارک میں سینئر صحافیوں اور پی ایف یو جے کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور پاکستانی فوج میری فوج ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی اور آئین پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، آئین اور قانون سے ہٹ کر کوئی بات نہیں ہوگی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل آزاد اور منصفانہ انتخابات ہی میں ہے۔ پی ٹی آئی جمہوریت کے لیے آخری حد تک جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وکلا کی تحریک میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ مضبوط پاکستان کے لیے مضبوط فوج ناگزیر ہے۔ قومی ادارے اور ان کی مضبوطی ہماری پہلی ترجیح ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مذاکرات پر تیار ہے لیکن بات چیت صرف الیکشن کے معاملے اور فریم ورک پر ہوں گے۔

