ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 ہمارے مسائل کا حل سودی نظام کے خاتمےمیں مضمر ہے، دردانہ صدیقی

problems

اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارے مسائل کا حل کرپشن سے پاک سودی نظام معیشت کے خاتمے میں مضمر ہے

دردانہ صدیقی کا کہنا تھا کہ سودی نظام ملکی معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ رہاہے، جب تک سودی نظام کا خاتمہ نہیں ہو جاتاملک کبھی ترقی کی راہ گامزن نہیں ہو سکتا،جماعت اسلامی نے خیبر پختونخواہ میں سودی نظام کے خا تمے کے حوالے سے قانون سازی بھی کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام امن کا سب سے بڑا داعی ہے،لیکن جب اللہ کی زمین فتنے اور فساد سے بھر جائے تو باطل نظام کے خلاف جدوجہد فرض ہو جاتی ہے-ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت انفاق فی سبیل اللہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

  دردانہ صدیقی کا کہنا تھا اللہ کی زمین پر اللہ کے دین کی کوششوں کو بار آور کرنے والی چیز رب سے ہمارا تعلق ہے۔انبیا کی بعثت کے مقاصد میں اہم ترین حاکمیت الہیہ اور نظام عدل کا قیام ہے،،حق کو باطل کا رنگ چڑھا کر مشتبہ بنانا باطل کا شیوہ اور دور دجل کی واضح علامت ہے،انھوں نے کہااللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کا نفاذ اور احکامات  الہیہ کے مطابق اجتماعی معاشرتی نظام تشکیل دینا ہی مسائل سے چھٹکارے کا ذریعہ ہے-

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں