ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ کا اپنا پرائیویٹ جیٹ فروخت کرنے کا فیصلہ

لندن:پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ عالمی فیشن آئیکن 29 سالہ جارجینا روڈریگز نے اپنا پرائیویٹ جیٹ فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

غیر ملکی  میڈیا  کے مطابق رونالڈو اور جارجینا اب پرتعیش گلف اسٹریم طیارے جی200 کو پسند نہیں کرتے، جوڑے کی جانب سے کاروبار اور سفر کیلئے استعمال کیے جانے والے اس پرائیوٹ جیٹ کی قیمت 20 ملین یورو ہے۔ 

رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ رونالڈو اور جارجینا سائز چھوٹے طیارے سے مطمئن نہیں ہیں اس لیے وہ اسے فروخت کرنا چاہتے ہیں۔ 

دوسری جانب کرسیٹیانو رونالڈو یورو کوالیفائرز میں شرکت کیلیے اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ انکی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز ان دنوں اپنی نیٹ فلکس شو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں