ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شام:حمص میں اسرائیلی بمباری، 5 فوجی زخمی

حمص:شام کے شہر حمص اور اس کے اطراف کے علاقوں میں اسرائیل نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 5 شامی فوجی زخمی ہو گئے۔

شامی وزارتِ دفاع کی جانب سے اسرائیلی بمباری اور 5 فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی۔سیریئن آبزرویٹری کے مطابق اسرائیلی بمباری میں شامی حکومتی فورسز کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

سیریئن آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے باعث ریسرچ سینٹر میں آگ لگ گئی۔ اس ضمن میں کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں شام پر اسرائیل کی یہ تیسری بمباری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں