ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مذاکرات کی گاڑی چھوٹ گئی، فیصلے کاوقت آپہنچا،شیخ رشید

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مذاکرات کی گاڑی چھوٹ گئی، فیصلے کاوقت آپہنچا، فیصلہ اسی ہفتے ہوجائیگا کہ ملک آئین اورقانون کے تحت چلے گا یاشریفوں اور زرداریوں کی خواہش پرچلے گا۔آئین90دن میں انتخاب کاتقاضا کرتا ہے لیکن یہ بضد ہیں کہ آئین اورجمہوریت کو ڈبو دیں گے لیکن الیکشن نہیں کرائیں گے۔عدالتی حکم پرعمل نہ ہوا توسپریم کورٹ تیسرے وزیراعظم کوبھی گھر بھیج سکتی ہے۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے سوموار کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی گاڑی چھوٹ گئی، فیصلے کاوقت آپہنچا۔لوگوں کو کیڑے مکوڑے سمجھ کرفیصلے کاحق نہ دینے  وا لے اپنے فیصلوں پرپچھتائیں گے۔آئی ایم ایف ناکام، انٹرنیشنل ڈونیشن زیرو،بجلی ،گیس، آٹا نایاب،حکومت پرطاقت سے قبضہ،یہ ہے ان کا ایجنڈا۔اب سپریم کورٹ ہی ملک کوبچا سکتی ہے۔حکومت اداروں اور عوام کا ٹکرا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا1سال مکمل ہوگیا۔نواز شریف واپس نہیں آیا،گندم 100 فیصد،پیٹرول 123 روپے لیٹر اورگھی200روپے کلومہنگاہوگیا۔حکومت مفتی تقی کی بات مان لے اورملک کوسنگین حالات سے نکالے۔عمران خان پر140مقدمے بن توسکتے ہیں لیکن وہ نااہل نہیں ہوسکتے اور اگرجیل گئے تو13پارٹیوں کاسیاسی جنازہ بھی نکل جائیگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں