فلوریڈا:میکسیکو کے سینٹیاگو گونزالیز اور فرانس کے ایڈورڈ راجر ویسلین پر مشتمل جوڑی نے میامی اوپن مینز ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
ایونٹ کی فاتح جوڑی نے فیصلہ کن معرکہ میں امریکا کے آسٹن کریجیک اور فرانس کے نکلوس ماہوت کو شکست دے کر ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کیا،ہارڈ روک سٹیڈیم۔
Championnnnn 🏆
@MiamiOpen pic.twitter.com/W1c36m1UFu— EdouardRogerVasselin (@ERogerVasselin) April 1, 2023
میامی گارڈنز میں کھیلے گئے مینز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں سینٹیاگو گونزالیز اور ایڈورڈ راجر ویسلین نے آسٹن کریجیک اور نکلوس ماہوت کو سخت مقابلے کے بعد 6-7اور 5-7سے ہرا کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
Still hugging it ❤️ pic.twitter.com/PASyaeqeJ0
— Petra Kvitova (@Petra_Kvitova) April 2, 2023
جبکہ میامی اوپن 2023کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں عالمی نمبر 12جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے الینا ریباکینا کو شکست دے کر ویمنز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
