اسلام آباد: بلوچستان بار کونسل نے بھی جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ معزز جج صاحب کے حوالے سامنے آنے والی آڈیوز نہایت اہمیت کی حامل ہیں ۔ آڈیوز میں جج کے سامنے کیس مقرر کرنے پر زور دینے سے جج کی وقار پر اثر ہوئی ہے۔ تمام شواہد اور حالات جج کی شہرت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ جج کے بیٹے لاہور میں وکالت کر رہے ہیں۔ جج صاحب اپنی اتھارٹی کا غیر قانونی استعمال کرتے ہوے اپنے بیٹوں کی سرپرستی کر رہے ہیں ۔ جج صاحب ہی کی وجہ سے ان کے بیٹوں کو ہائی پروفائل مقدمات میں وکیل مقرر کیا جاتا ہے ۔
بلوچستان بار کونسل کی جانب سے دائر ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ جج صاحب نے اپنی آمد ن سے زائد اثاثہ جات بھی بنا رکھے ہیں ۔ عوام اور بارز کے اعتماد کے لیے جج صاحب کو عہدے سے ہٹایا جائے۔ آئین اور قانون کے مطابق جج کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
