ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عازمین حج کے لئے خوشخبری

اسلام آباد : عازمین حج کے لئے خوشخبری ،اس سال کوئی قرعہ اندازی نہیں ہوگی، حکومت نے حج کے لئے تمام 72869درخواست گزاروں کو بھیجنے کا اعلان کردیا۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ  اس سال حج کے لییریگولرسکیم کے تحت44190کا کوٹہ تھا۔ حج 2023کے لیے 72869درخواستیں جمع کرائی گئیں،وزیر خزانہ نے کہا کہ کوٹے سے تقریبا 37ہزار زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں قرعہ اندازی کے بغیردرخواستیں دینے والے تمام 72869عازمین کوبھیجا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت اوروزیر مذہبی امور کی خواہش پر اقدام اٹھایا گیا ہے ا س کے لیے اضافی وسائل اورزرمبادلہ کی ضرورت ہوگی۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ درخواستیں دینے والے تمام عازمین کو اجازت دینے پروزیرخزانہ کے شکرگزار ہیں۔پاکستان سمیت پوری دنیا میں اس وقت معاشی بحران ہے۔

مفتی عبدالشکور نے امید  ظاہر کی کہ  پاکستان کے اچھے دن دوبارہ آئیں گے،ملک ترقی کرے گا اورخوشحال ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں