English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آٹا نہ ملنے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

سیری:کھوئی رٹہ میں آٹا نہ ملنے سے عوا م کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،کھوئی رٹہ کی ضرورت 8 سے10 ٹن ہے جبکہ سپلائی کو 3 ٹن آٹا مہیا کیا جا رہا ہے  کھوئی رٹہ میں سپلائی آٹا نہ ملنے سے عوام ماہ صیام میں رُل گئے 1990 سے مختص کوٹہ کے مطابق بھی آٹا نہیں دیا جا رہا آج کھوئی رٹہ کی آبادی 10 گنا زیادہ ہے ۔

مزید پڑھیں: فری آٹا حاصل کرنا زندگی اور موت کا مسلہ بن گیا

عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے سارا دن لائنوں میں لگ کر بھی آٹا نہیں ملتا عوامی حلقوں نے وزیر خوراک آزاد کشمیر ، وزیر صحت آزا دکشمیر انصر ابدالی سے مطالبہ کیا کہ کھوئی رٹہ میں آبادی کی نسبت سے آٹے کے کوٹہ کو پورا کریں تاکہ غریب کے گھر بھی آٹا پہنچ سکے ۔

ماہ رمضان میں غریب عوام مہنگا آٹا خریدنے سے قاصر ہیں تبدیلی کا نعرہ لگا کر آنے والی حکومت نے آج عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے عوامی حلقوں نے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ سپلائی میں آٹے کے کوٹہ کو فی الفور پورا کیا جائے آبادی کے حساب سے آٹا دیا جائے عوام کو احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے