لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے لئے پاکستانی قومی ٹیم نے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا، جو مندرجہ ذیل ہیں۔
گرانٹ بریڈبرن قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر کر دیے گئے، عبدالرحمان اسسٹنٹ کوچ کے فرائض سرانجام دینگے۔اینڈریو پیوٹک بیٹنگ کوچ اور عمر گل بالنگ کوچ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔
غیر ملکی کوچز 11 اپریل کو لاہور پہنچ کر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ کوچنگ اسٹاف کی تقرری صرف نیوزی لینڈ سیریز کے لیے کی گئی ہے۔
ریحان الحق (مینیجر)، گرانٹ بریڈبورن (ہیڈ کوچ)، عبد الرحمان (ہیڈ کوچ کے معاون)، انڈرو پٹک (بیٹنگ کوچ)، عمر گل (باؤلنگ کوچ)، کلیف ڈیکن (فزیوتھیراپسٹ)، ڈریکس سائمن (ستریں تھ اور کنڈیشننگ کوچ)، طلحہ اعجاز (تجزیہ کار)، احسن افتخار ناگی (میڈیا اور ڈیجیٹل مینیجر)، میجر (ریٹائرڈ) اظہر عارف (سیکیورٹی مینیجر)، عمار احسن (ویڈیو گرافر)، ڈاکٹر نجیب سومرو (ٹیم ڈاکٹر) اور ملنگ علی (مساج کرنے والا)۔

