English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ میں سیلاب سے نقصانات کی حکومتی رپورٹ تیار، امداد میں خورد برد کا انکشاف

build houses

کراچی:آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے گزشتہ سال سندھ میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے نقصانات کی رپورٹ تیار کرلی ہے جس میں امدادی سامان میں خورد برد کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ میں سیلاب سے 23 اضلاع متاثر ہوئے۔ 801 افراد جاں بحق ہوئے۔ سیلاب اور بارشوں نے 14 لاکھ گھروں کو تباہ کیا۔ ایک کروڑ 23 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔سیلاب سے 7 ملین ایکڑ فصل تباہ ہوئی جب کہ 4 لاکھ 36 ہزار مویشی بھی مرے۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں سیلاب متاثرین کے لیے آنے والی امداد میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ پی ڈی ایم اے ناقص منصوبہ بندی نے ملکی خزانے کو اربوں روپ کا نقصان پہنچایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ کے صرف 2 اضلاع میں 101 افراد 33 ہزار خیمے اور راشن لے اڑے۔ سانگھڑ میں 83 افراد نے جعلی انگوٹھے لگا کر 23 ہزار راشن اور ٹینٹ غائب کیے جب کہ دادو میں صرف 8 افراد نے جعلی انگوٹھے لگا کر 10 ہزار راشن اور خیمے غائب کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے