ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جسٹس فائز کیخلاف کیوریٹو ریویو کی اپیل سماعت کیلیے مقرر

greatest

اسلام آباد:  سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف کیوریٹو ریویو پر اعتراضات کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال اپیل کی سماعت کریں گے، حکومت کی جانب سے کیوریٹوریو واپس لینے کی درخواست بھی سماعت کیلیے مقرر کر دی گئی ہے اس پر چیف جسٹس 10 اپریل کو اپنے چیمبر میں سماعت کریں گے۔

واضح رہے وزیر اعظم شہباز شریف نے 30 مارچ کو جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ ریفرنس کے نام پرجسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کے اہلخانہ کو ہراساں اور بدنام کیا گیا، ان کے خلاف ریفرنس کوئی ریفرنس نہیں تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک منصف مزاج جج کے خلاف منتقم مزاج عمران خان کی انتقامی کارروائی تھی، یہ عدلیہ کی آزادی پر شب خون اور اسے تقسیم کرنے کی مذموم سازش تھی، مسلم لیگ(ن) اور اتحادی جماعتوں نے اپوزیشن دور میں بھی اس کی مذمت کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ عمران خان نے صدر کے آئینی منصب کا اس مجرمانہ فعل کیلئے ناجائز استعمال کیا، صدر عارف علوی عدلیہ پر حملے کے جرم میں آلہ کار اور جھوٹ کے حصہ دار بنے، پاکستان بار کونسل سمیت وکلا تنظیموں نے بھی اس ریفرنس کی مخالفت کی تھی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے حکم کے بعد اگلے ہی روز 31 مارچ کو صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کی منظوری دے دی تھی، صدر کی جانب سے ریفرنس واپس لینے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک کے تحت  دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں