ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سودی نظام اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے، اسداللہ بھٹو

road map

کراچی نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ سودی نظام اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

ڈائمنڈ سٹی علاقہ احسن آباد میں منعقدہ عوامی افطار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زندگی کے ہر دائرے میں سیرت مصطفی اور اسلامی نظام کا نفاذ ہی ہمارے تمام مسائل کا حل ہے۔محمد بن قاسم نے شخصی حکمرانی کے بجائے مثالی اسلامی حکومت قائم کی جس میں ہندو مسلم سب کو اپنی مرضی کے ساتھ زندگی گزارنے کی آزادی تھی۔ابن قاسم نے سندھ کو باب الاسلام کا شرف بخشا جہاں سے پورے برصغیر میں اسلام کی روشنی پھیلی۔

اس موقع پر مقامی رہنما امجد نثار، سہیل جمالی، احمد صدیقی بھی ساتھ موجود تھے جب کہ خواتین اسلام بھی بڑی تعداد میں شریک تھیں۔

اسداللہ بھٹونے مزید کہا کہ رمضان رحمت، برکت اور نزول قرآن کا مہینہ ہے سودی نظام معشیت نے ملک میں بے برکتی ڈالی ہوئی ہے پیٹرول، گیس،زراعت سمیت قدرتی دولت سے مالا مال ملک کے عوام آج آٹا لینے کیلئے لائینوں میں لگے ہوئے ہیں جو کہ سودی لعنت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرح سود میں ریکارڈ اضافہ اللہ کے عذاب کو دعوت اور پی ڈی ایم حکومت کا دہرا معیار ہے۔ آئی ایم ایف کی غلامی اور سود خور حکمرانوں سے نجات کے بغیر ملک مسائل کے دلدل اور عوام مہنگائی سے نجات نہیں حاصل کرسکتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں