English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

علی امین گنڈا پور کو منہ پر کپڑا ڈال کر عدالت میں پیش کیا گیا

اسلا آباد پولیس نے آڈیو کیس میں گرفتار پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو منہ پر کپڑا ڈال کر ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت میں پیش کیا ۔

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ میں دہشت گردی اور غداری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ اس موقع پر صحافی نے وکیل بابر اعوان سے سوال کیا کہ علی امین گنڈاپور پر کون سے مقدمات ہیں؟ کیا دفعات لگائی ہیں؟بابر اعوان کا کہنا ہے کہ آپ اکبر کے نام کی جگہ عمران خان یا علی امین گنڈا پور لگا دیں۔ سینیٹ میں قائد حزبِ اختلاف شہزاد وسیم بھی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ پہنچ پہنچے ۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے علی امین گنڈا پور کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔علی امین گنڈا پور نے دھمکی آمیز آڈیو جاری کی تھی، جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ آڈیو میں علی امین گنڈا پور نے دھمکی دی تھی کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو اسلام آباد پر قبضہ کر لیا جائے گا، اسلام آباد کو ٹیک اوور کر لیا جائے گا۔ پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد پولیس کو بھی دھمکایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے