لاہور:نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران کپتان بابراعظم اور عماد وسیم ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے۔
بائیں ہاتھ کے آل رانڈر عماد وسیم اور کپتان بابر اعظم جمعہ کو تربیتی کیمپ کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں نیٹ میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے نظر آئے، جس میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تعلقات خوشگوار نظر آئے۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے آل رانڈر عماد وسیم ٹی20 اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا تھا جس پر دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کشیدہ تعلقات خبریں منظر عام پر آئیں تھی۔
Imad Wasim vs Babar Azam 🔥#PAKvNZ #BabarAzam pic.twitter.com/IJFXJzWy3i
— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) April 8, 2023
نئی سلیکشن کمیٹی نے پی ایس ایل کی کارکردگی اور میڈیا کے دبا پر آل رانڈر کو افغانستان کے خلاف موقع دیا تو انہوں نے تین میچز کی سیریز میں ایک نصف سینچری کی مدد سے 95 رنز بنائے اور ٹاپ اسکورر رہے جبکہ دو وکٹیں بھی حاصل کیں تھی۔
دوسری جانب آل رانڈر عماد وسیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے پر سیلکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انہیں بغیر کسی وجہ قومی ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال سے زائد عرصہ مجھے قومی ٹیم سے باہر رکھا گیا، میرے پوچھنے پر بھی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی لیکن میں دوبارہ ایسا نہیں ہونے دوں گا۔
