لاہور:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں روڈ سیکٹر سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں محسن نقوی نے عوام کی سہولت کے پیش نظر پنجا ب بھر میں روڈز کے جاری منصوبے بروقت تکمیل کرنے کی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے موٹر وے سے شہروں کو ملانے والی سڑکیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ رابطہ سڑکوں کی تعمیرومرمت کے پراجیکٹ بروقت مکمل کیے جائیں۔سڑکوں کے پیچ ورک اورروڈ شولڈرکی بحالی اورتعمیر کو ترجیح دی جائے۔
وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے 1819پراجیکٹ زیر تکمیل ہیں ۔صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات بلال افضل، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خزانہ، سیکریٹری تعمیرات و مواصلات اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔