ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید، 2 دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی:شمالی وزیرستان رزمک میں فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کرما میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں فرنٹیر کور خیبرپختونخوا کے نائیک فضل جانان شہید ہوگئے۔

نائیک فضل جانان شہید کا تعلق تحصیل و ضلع ہنگو سے ہے، نائیک فضل شہید کی عمر 32سال تھی جنہوں نے سوگواران میں بیوہ، 2بیٹے اور3بیٹیاں چھوڑیں، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان کے ضلع کرامہ میں فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان ایک اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سکیورٹی فورسز کی موثر جوابی کارروائی میں 1دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں