ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رینجرز اور پولیس کی کارروائی: کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد گرفتار

کراچی: شہر قائد میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 سرغنہ گرفتار کر لئے جن کی شناخت محمد کمال خان اور عبدالقادر کے ناموں سے ہوئی۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق چند روز قبل کراچی کے ایک تاجر نے درخواست دی تھی کہ اسے افغانستان اور پاکستان کے مختلف نمبرز سے کالز کرکے بھتے کی ڈیمانڈ کی جا رہی ہے جس پر صدر، منگھو پیر اور بنارس میں کارروائیاں کی گئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان افغانستان میں موجود کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد افسر خان عرف ارشد کی ہدایات پر شہر میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کراچی کے مقامی تاجروں کے موبائل نمبرز افغانستان میں افسر خان عرف ارشد کے ساتھ شیئر کرتے تھے، بھتہ وصول کرکے افغانستان بھجواتے اور بھتہ نہ دینے والوں کو قتل یا زخمی کر دیتے تھے۔

ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ ملزمان نے کراچی کے 5 تاجروں کے نمبرز افغانستان شیئر کرنے، بھتہ کی پرچیاں دینے اور دو تاجروں کو بھتہ نہ دینے پرقتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں