English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی کراچی کیلئے رانگ نمبر، فواد چودھری کرپشن کا حساب دیں، ایم کیو ایم

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ توشہ خانہ سے فواد چودھری اپنی کرپشن کا حساب دیں۔

 رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں خیبرپختونخوا میں کرپشن عروج پر تھی، فواد چودھری خیبرپختونخوا کے ترقیاتی فنڈز میں ہونے والی خوردبرد کا جواب دیں، دور اقتدار میں عمران خان کو ایک دن بھی کراچی رکنا گوارہ نہیں تھا۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ فواد چودھری گزشتہ 2ماہ سے جاری مردم شماری کے عمل میں کہاں غائب تھے،رابطہ کمیٹی نے کہا ایم کیو ایم رہنما اور کارکنان درست مردم شماری کیلئے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔

 پی ٹی آئی سے معاہدے کا پہلا پوائنٹ درست مردم شماری تھا، پی ٹی آئی و دیگر جماعتوں کو کہا درست اور شفاف مردم شماری کیلئے ساتھ دیں، پی ٹی آئی صرف منافقانہ سیاست کرتی رہی ہے، پی ٹی آئی کراچی کیلئے رانگ نمبر ہے، کراچی کے شہری اب دھوکہ نہیں کھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے