ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن کا پختونخواہ میں ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل کا اعلان

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خبیرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کردیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ خبیر پختونخوا میں ضمنی انتخابات کا شیڈول پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے تک معطل رہے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خبیرپختونخوہ کے تین حلقوں این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ اور این اے 31 پشاور کی نشستوں پر ضمنی انتخابات 30 اپریل کو شیڈول تھے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں کی منظوری کے بعد مذکورہ نشتیں خالی تھیں، جس پر پی ٹی آئی کے اراکین نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی اور رکنیت بحالی کا مطالبہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں