ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی نے یوکرین کو  مگ 29  فائٹر طیارے بھیجنے کی منظور ی دے دی

برلن:جرمنی نے پولینڈ کی جانب سے یوکرین کی مدد کے لیے دی گئی پانچ سوویت ڈیزائن کردہ  مگ 29لڑاکا طیاروں کی منتقلی کی درخواست منظور کر لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی کے ایک ہفتہ قبل وارسا کے دورہ کے دوران پولینڈ کے صدرآندرزیج ڈوڈا نے کہا تھا کہ ان کا ملک یوکرین کو چار مگ 29طیارے فراہم کر چکا ہے اور چار مزید دینے کا عمل جاری ہے جبکہ چھ کی تیاری کی جا رہی ہے۔

سلوواکیہ نے مگ 29 طیارے بھی یوکرین کو فراہم کیے ہیں،مغربی ممالک اب تک یوکرین کو امریکی ساختہ ایف 16جیسے جدید لڑاکا طیارے فراہم کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہے ہیں،لیکن کچھ ممالک نے پرانے مگ 29طیارے بھیجنے کے لیے قدم اٹھایا ہے جو یوکرین پہلے ہی استعمال کر رہا ہے۔

جنگ کے شروع سے ہی لڑاکا طیارے کیف کی مطلوبہ سازوسامان کی فہرست میں پہلے نمبر پر تھے لیکن کوششیں جدید مغربی ٹینکوں کے حصول پر مرکوز تھیں،جب سے جرمنی اور امریکا نے بالترتیب لیپرڈ 2 اور ابرامز ٹینک یوکرین بھیجنے پر اتفاق کیا ہے تب سے مغربی طیاروں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں