لاہور: پنجاب حکومت کو پراسیکیوٹر جنرل کو بغیر کسی وجہ کے عہدے سے ہٹانے کا اختیارمل گیا۔
پنجاب حکومت نے پراسیکیوٹرجنرل کوعہدے سے ہٹانے کے لئے وجہ ظاہر کرنے کی شرط ختم کر دی ہے۔پنجاب کابینہ نے گورنرکے جاری کردہ آرڈنینس کی منظوری دیدی۔
آرڈنینس کے مطابق مدت ملازمت کے دروان حکومت کسی بھی وقت پراسیکیوٹر جنرل کوعہد سے ہٹا سکی گی،پراسیکیوٹرجنرل کی تعیناتی3سال کیلیے کی جاتی ہے۔
دستاویزکی مطابق حکومت پراسیکیوٹرجنرل کی کارکردگی پراطمینان کی صورت میں دوسال اضافہ بھی کرسکے گی۔
