ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

سوات: زمین کے ایک تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق سوات میں  اسلام پور کے علاقے سیدو شریف میں فریقین کے مابین شدید تصادم ہوا، جس میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

پولیس کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ سیدو شریف کے علاقے اسلام پور مرغزار میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ زمین کے تنازع پر ہوئی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، سیدوشریف اسپتال میں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں