فیصل آباد: مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ انتخابات قانون اور آئین کے مطابق ہونگے، 14مئی کو پنجاب میں الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے ملک بھر میں ایک ساتھ ایک ہی دن ہونا چاہئے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کی معاشی ٹیم نے جو ملک میں بربادی پیدا کی ہے اس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے، موجود ہ حکومت کی کوشش ہے کہ آئند بجٹ میں تنخواہوںمیں اضافہ کیا جائے، مسلم لیگ ن میں مقامی سطح پراب کو ئی اختلافات نہیں ہیں میں ان تمام دوستوں کا مشکورہوں جنہوں غلط فہمیاں دور کیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے اس حلقہ میں خواتین کیلئے کالجزبنوائے اور حلقے کے تمام اسکولوں کو اپ گریڈ کیا سیوریج سمیت تمام مسائل حل کئے اس صوبائی حلقے سے میں اسوقت کا میاب ہواجب میں اپوزیشن میں تھا، میں یہاں سے 1990لے کر اب تک انتخابات لڑتا آرہاہوں 2018 کا الیکشن کچھ لوگوں نے ہیراپھیری کرکے مجھے ہرایا گیا۔
رانا ثنا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے چار سالوں میں سوا دو کروڑ لوگوں کو غربت کی لیکر کے نیچے دھکیلا موجودہ مہنگائی اور معاشی تباہی کی ذمہ داری پی ٹی آئی حکومت ہے پی ٹی آئی کی معاشی ٹیم نے جو ملک میں بربادی پیدا کی ہے اس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے موجودہ حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت ملک معاشی تباہی کے اثرات سے نکل رہا ہے حکومت نے معاشی مشکلات کے باوجود سیلاب کا مقابلہ کیا اور متاثرین کی بھر پور مدد کی۔
