ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امت مسلمہ فلسطینی مسلمان بہن بھائیوں کیلئے خصوصی دعاکریں، ضیاء الدین انصاری

لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ رمضان اور قرآن، استحکام پاکستان کے ضامن اور آزادی کے محافظ ہیں، اللہ رب العالمین نے شب قدر میں قرآن کریم نازل فرمایا جو نوع انسانی کے لئے ہدایت اور دنیاوی و اخروی سعادت ہے۔

ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ  پاکستان نظریہ کی بنیاد پر قائم ہوا اور نظریہ ہی اسکے استحکام کا ضامن ہے۔27رمضان المبارک آزادی و تشکر کا یوم سعید ہے، نزول قرآن اور لیلتہ القدر کی بابرکت ساعتوں میں پاکستان کا بننا کسی خاص مقصد کا پیغام ہے اوراللہ تبارک وتعالیٰ کا برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ اس پاک سرسزمین پر اللہ رب العزت کے دین  اور قرآن و سنت کا نظام نافذ کیا جائے۔  پاکستان اس کا نام پاکستان خود اس پر دلیل ہے جو رنگ نسل اور زبان و مکان کی قیود سے آزاد ہے۔

اس موقع پر امیر لاہور نے شرکاء تقریب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس مبارک شب اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہوئے پاکستان کے تمام معاشی، معاشرتی، اخلاقی مسائل، قدرتی آفات و حادثات ،بدامنی اور کشمیر سمیت امت مسلمہ بالخصوص فلسطین مسلمان بہن بھائیون کیلئے دعاکریں اور عملی طور پر اسلامی پاکستان او رخوشحال پاکستان کیلئے دیانتداراور اہل قیادت کو ووٹ دیں تاکہ ملک میں قرآن و سنت کا نظام نافذ ہوسکیں۔ قرآن و سنت کا نظام ہی ملک و قوم کے مسائل کا حل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں