اسلام آباد: شوال کاچاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل (جمعرات کو ) طلب کر لیا گیا ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا، زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر میں مقررہ مقاما ت پر ہوں گے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
