اسلام آباد: سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں تمام انتخابات ایک ہی وقت میں کروانے کو موزوں قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی گئی نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ کے مندرجات میں کہا گیا ہے الیکشن کمیشن نے انتخابات کے حوالے سے تمام معاملات پر غوروخوض کے بعد زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے 8ا کتوبر کی تاریخ دی تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن یقین رکھتا ہے کہ اگر یہ راستہ نہ اپنایا گیا تو ملک میں انارکی پھیلی گی۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں انتخابات کیلیے پولیس اہکاروں کی دستیاب تعداد 81050 ہے جبکہ ضرورت4لاکھ66 ہزار اہلکاروں کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے آپریشنز میں مصروف ہیں۔
الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایک دن میں الیکشن ہونے کے مقابلے میں اخراجات کا زیادہ ہونا حیران کن نہیں۔ الیکشن کیلیے ہونے والے اخراجات میں سیکیورٹی نظام کی نقل وحرکت شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق مختلف مراحل ( فیز ) میں الیکشن کروانے سے تشدد کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ مختلف مراحل میں انتخابات کروانے سے شر پسندوں کی جانب سے حملوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔