ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈیم فنڈ کے حوالے سے  ثاقب نثار کادعوی، تفصیلات بتانے سے انکار

لاہور:سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ لوگوں نے ڈیم کے لیے جو رقم دی ہے وہ محفوظ ہاتھوں میں ہے، جس اسپیڈ سے ہم ڈیم کی تعمیر کرانا چاہتے تھے اس میں جو رکاوٹیں آئیں ان کا ذکر نہیں کرنا چاہتا۔

ثاقب نثار نے کہا کہ  میرا سیاسی مقصد نہیں ہے، پاکستان کے حالات اچھے نہیں ہیں، آج ہم ملک کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، یہ جنگ اس لئے لڑنی پڑ رہی ہے کہ ہم دین کی اسلوب سے ہٹ گئے ہیں، لوگوں نے ڈیم کی رقم جو دی ہے وہ محفوظ ہاتھوں میں ہے، ڈیم کی رقم 10 ارب جمع ہوئی تھی اس رقم کی حفاظت کے لئے پانچ رکنی بینچ تشکیل دیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ   اس رقم کو بینچ نے انویسٹ کردیا تھا جو بڑھ کر 17 ارب روہے ہوگئی ہے، دنیا سے ماہرین کو بلا کر جو ہم نے سٹڈی کرائی اس کے مطابق پاکستان سے سال 2025 تک پانی ختم ہو جانا تھا، سوال کرنا آپ کا حق ہے جس نے دس روپے بھی دئیے وہ مجھ سے سوال کرنے کا استحقاق رکھتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں