ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فن لینڈ ، 1600میگا واٹ جوہری ری ایکٹر سے بجلی پیدا کرنی شروع

 ہیلسنکی:فن لینڈ میں یورپ کے سب  سے بڑے جوہری ری ایکٹراولکیلوٹو  تھری نے بجلی پیدا کرنی شروع کر دی ہے۔

اولکیلووٹو تھی کو گزشتہ سال دسمبر میں بجلی کی باقاعدہ پیداوار شروع کرنی تھی، لیکن کئی مہینوں کے پیداواری ٹیسٹوں کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی، 1600میگا واٹ جوہری ری ایکٹر کے آپریشنل ہونے کے بعد فن لینڈ  اپنی 50فیصد سے زیادہ بجلی جوہری توانائی سے حاصل کر نے کے قابل ہو گیا ہے،نئے ری ایکٹر میں کم از کم 60سال تک بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہوگی۔

فن لینڈ کے مغربی ساحل پر اولکیلوٹو  تھری نیوکلیئر پاور پلانٹ کا ری ایکٹر فرانکو-جرمن اریوا-سیمنز کنسورشیم نے  تعمیر کیا ہے،ری ایکٹر کو 2009میں شروع کرنے کا منصوبہ تھا۔ 

تاہم  تعمیراتی لاگت میں اضافے کی وجہ سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا،واضح رہے فن  لینڈ نے روس سے توانائی کی درآمدات کو کم کرنے کے لیے جوہری توانائی کے استعمال میں اضافہ کرنے کا ہدف بنایا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں