ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آپ میرے لیے چاچا نہیں! بوم بوم ہیں، آفریدی کا افتخار کیلئے پیغام

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20میچ میں اپنی جارحانہ اننگز سے پاکستان کو جیت کے قریب لانے والے افتخار احمد کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

شاہد آفریدی نے افتخار کی جارحانہ اننگز پر سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے افتخار احمد کی تعریف کر تے ہوئے لکھا کہ افتخار آپ میرے لیے چاچا نہیں، بلکہ بوم بوم ہو، لیکن میری خواہش تھی کہ آپ میچ کو جیت کے ساتھ ختم کرتے اور یہ آپ کی ایک یادگار اننگز ہوجاتی ۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ مجموعی طور پر اچھا کھیل ہوا، مداح کافی لطف اندوز ہوئے، نیوزی لینڈ کا پاکستان کا دورہ کرنے پر شکریہ ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں