ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عیدسے قبل ہی اے ٹی ایمز خالی، معذرت کے پیغامات سامنے آ رہے ہیں، شہری

کراچی :عید الفطر سے قبل بینکوں سے رقوم نکلوانے کے عمل میں تیزی آئی ہے تاہم کیش نکلوانے والے صارفین کہیں اے ٹی ایم کی سست روی سے پریشان ہیں تو کہیں اے ٹی ایم رقم سے خالی ہیں۔مختلف اے ٹی ایمز پر رقم نکلوانے کی درخواست پر معذرت کے پیغامات سامنے آ رہے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ اکثر اے ٹی ایمز پر مشینز کا رقم نکالنے کا عمل بہت سست ہے۔شہریوں کا شکوہ ہے کہ بعض اے ٹی ایم رقوم سے خالی ہیں جبکہ مختلف اے ٹی ایمز پر رقم نکلوانے کی درخواست پر معذرت کے پیغامات سامنے آ رہے ہیں۔صارفین نے شکوہ کیا ہے کہ عید جیسے اہم مواقع پر اکثر اے ٹی ایم خراب ہوتے ہیں یا ان میں پیسے نہیں ہوتے، اس صورتِ حال سے عید کی 5 چھٹیوں میں مشکلات کا سامنا رہے گا۔

ادھر اسٹیٹ بینک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بینکوں کو ہدایات دی ہیں کہ اپنے اے ٹی ایم فعال رکھیں، جن بینکوں کی شکایات ملیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں