ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا بھر میں زمین کے تحفظ کا عالمی دن ’’ورلڈ ارتھ ڈے‘‘ 22 اپریل کو منایا جائے گا

فیصل آباد (آئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں زمین کے تحفظ کا عالمی دن ’’ورلڈ ارتھ ڈے‘‘ 22 اپریل کو منایا جائے گا۔

اس دن کے منانے کا مقصد عوام کو زمین پر ماحولیاتی آلودگی اور دیگر مسائل بارے آگاہی دینا ہے۔ ورلڈ ارتھ ڈے کی مناسبت سے فیصل آباد سمیت  ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز اور واک کا اہتمام کیا جائے گا۔

دنیا میں سب سے پہلے 1970ء کو اقوام متحدہ کے زیر انتظام امریکہ میں زمین کا عالمی دن منایا گیا تھا جس کا مقصد دنیا بھر کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے زیادہ سے درخت لگانے کی جانب راغب کرنا ہے اور آج باون برس بعد دنیا بھر کے ممالک بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی سے زمین کو بچانے کیلئے شجر کاری مہم چلا رہے ہیں اس روز دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی سماجی تنظیموں،طلباء و طالبات مختلف پروگراموں میں زمین کے عالمی دن کی افادیت کو اجاگر کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں