اسلام آباد:وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ جہاں فکر و عمل کی نشونما کیلئے مغربی افکارسے رہنمائی لینے کوترجیح دی جارہی تھی، وہیں مشرق کے ایک عظیم فلسفی، اقبال نے اپنے منفردفلسفے اور اردو و فارسی شاعری سے امت مسلمہ کوایک علیحدہ فکری سمت دی۔
علامہ محمد اقبال کی 85ویں برسی پر مجھ سمیت پوری قوم انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ان خیالات کااظہار وزیر اعظم شہبازشریف نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ جبکہ ایک اورٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے عید الفطر پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور دنیا بھر میں مسلمانوں کو مبار ک باد دی ہے۔
انہوں نے عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی ہماری عبادات کو قبول اور ہماری خطاوں پر در گزر فرمائے۔
