ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کارکنان کی وجہ سے میں جیل جانے سے بچ گیا،عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہےکہ چھوٹا سا مافیا کوشش کر رہا ہے کہ سب اس کےکنٹرول میں آجائے، کارکنان کا شکریہ جنہوں نے مجھے جیل جانے نہ دیا۔

زمان پارک لاہور میں عمران خان نے چاند رات کے موقع پر کارکنان سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہو جنہوں نے مجھے جیل جانے نہیں دیا ، میرے کارکنان نے رینجرز اور پولیس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

امریکی شہر ہیوسٹن میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام عیدملن پارٹی سے ویڈیولنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن سےبھاگ رہے ہیں اور آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب پارٹی کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کے ایک روز بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ ان لوگوں کی شکایات کا جائزہ لیں گے جو ٹکٹ ملنے سے رہ گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں