لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ امن اور ترقی کے لیے پاکستان اور افغانستان کو مل کر کام کرنا ہو گا۔
جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان کے مطابق سراج الحق نے افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کو ٹیلی فون کیا اور افغانستان کے سپریم کمانڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کو عید مبارک اور نیک خواہشات کا پیغام دیا۔
انہوں نے برادر ہمسایہ ملک کے لیے نیک تمناں کا بھی اظہار کیا۔ دونوں رہنماں نے خطے کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
سراج الحق نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام یک جان دو قالب ہیں اور ان کا مستقبل شاندار ہے۔
افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے امیر جماعت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عید کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا اور کہا کہ امید ہے دورہ پاکستان کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
